بلوچستان کے ساحلی علاقے و سی پیک مرکز ضلع گوادر سےپاکستانی فورسز نے مزید 2نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کیے جانے والے نوجوانوں کی شناخت محمد وحید اور نصرت کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسزنے مذکورہ نوجوانوں کو 22 مئی 2024 کو گوادر شہر میں گٹی ڈور چوک میں واقع ان کے تیل ڈپوسے حراست میں لینے بعد جبری طور پرلاپتہ کردیا۔
دونوں نوجوانوں کا تعلق تحصیل پسنی کے علاقے کلانچ ، ضلع گوادر سے بتایا جارہا ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان گذشتہ کئی سالوں سے ڈیزل کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
واضع رہے کہ گذشتہ دنوں ضلع گوادر کے تحصیل پسنی کے علاقے کلانچ سے فورسز نے 2 نوجوانوںکو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔
جن کی شناخت طارق ولد مراد جان اور حکیم ولد مجید کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔