دکی : کول مائنز کے سیکورٹی کیلئے تعینات اہلکاروں پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے کول مائنز کے سیکورٹی کیلئے تعینات اہلکاروں پر حملہ کیا جس سے 2 اہلکاروں سمیت 5 زخمی ہوگئے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سردار میر عثمان ترین کول مائنز ایریا میں مسلح افرادنے کول مائنز کے سیکورٹی کیلئے تعینات سول سیکورٹی اہلکاروں حملہ کیا جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2سول سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں تین مزدوروں بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے 2سول سیکورٹی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Share This Article
Leave a Comment