مشکے سول سوسائٹی کو بلوچ یکجہتی کمیٹی میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
مشکے سول سوسائٹی گزشتہ ایک سال سے تعلیمی اور علاقائی کاموں میں سرگرم رہی ہے اور اس کے تحت مشکے کے مختلف مسائل پر احتجاج اور مظاہرے بھی کرچکی ہے۔
مشکے سول سوسائٹی کا مقصد مشکے کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کا اور علاقے کے اسکولوں اور بدحال ہیلتھ سنٹرز کے مسائل کو زیر بحث اور حل کرنے کا تھا جو کہ گزشتہ چند مہینوں میں بھرپور سرانجام دے چکی ہے۔
مشکے کے گردونواح چھوٹے چھوٹے گائوں میں لوگوں کو شعور و آگہی دیکر اب اس مقامی ادارے کو بلوچ یکجہتی کمیٹی میں ضم کرنے کا مقصد قوم کے بیشتر مسائل پہ آواز بلند کرنے کا ہے۔
مشکے سول سوسائٹی کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی پورے بلوچ عوام کیلئے ایک نئی امید بن کر سامنے آئی ہے اور بلوچ قوم کو شعور اور یکجہتی کی طرف لیجانے کی کوشش کر رہا ہے جو موجودہ حالات کا تقاضا ہے۔
ترجمان مشکے سول سوسائٹی نے بتایا کہ ہم نے موجودہ حالت کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ مشکے سول سوسائٹی بلوچ یکجہتی کمیٹی میں ضم کی جائے اور تاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مزید عوام کو یکجا کیا جاسکے۔ ہم مختلف تنظیموں اور علاقائی سول سوسائٹیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ موجودہ حالات کے تقاضے کے تحت قومی یکجہتی کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی میں ضم ہو جائیں اور قوم کو شعور دیں۔