گودار وتربت سے فورسز ہاتھوں 2 نوجوان جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے گوادر اور تربت سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گوادرکے علاقے سُربندر سے فورسز نے نظام ولد قیوم نامی ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیاہے ۔

لواحقین نے نوجوان کے بازیابی کیلئے انسانی حقوق کے اداروں سے نوجوان کے بازیابی کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔

دوسری جانب ضلع تربت کے علاقے تمپ گومازی میں گزشتہ روز عصر کے وقت نامعلوم مسلح افراد موٹر سیکل سواروں نے جہان ولد نصیر کو نامی ایک نوجوان کواغوا کرکے اپنے ساتھ لئے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جہان نصیر گومازی کا رہائشی ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ اغواکاروں کا تعلق ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سے ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment