تمپ میں پاکستانی فوج پرحملہ و کیمروں کو نشانہ بنایا،بی ایل ایف

0
65

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تمپ میں پاکستانی پاکستانی فوج پرحملہ اور کیمروں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ، رودبُن میں قائم دشمن پاکستانی فوج کے چوکی اور ٹاور میں نصب کیمروں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوںنے کہا کہ کل رات ساڑھے آٹھ بجے سرمچاروں نے رودبُن میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی اور قریب میں قائم ٹاور میں نصب کیئے گئے سروائیلنس کیمروں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایاہے۔ اس حملے میں دشمن کے دو اہلکار زخمی اور سروائیلنس کیمرے تباہ ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ حملے کے بعد شکست خوردہ دشمن فوج نے عام آبادی پر فائرنگ و گولاباری کی ہے، جس سے دو معصوم رہگیر زخمی ہوئِے ہیں۔عام آبادی اور لوگوں کو نشانہ بنانا دشمن کی شکست کو فاش کرتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here