تربت میں احسان شاہ کے گھر پر بم حملہ،دالبندین میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر بلوچستان احسان شاہ کے گھرپر بم حملہ کیا گیا۔

حملہ گھر کے پچھلی طرف سے دستی بم پھینک کرکیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔

دھماکہ سے ایک گاڑی اور بجلی کے تاروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔

دوسری جانب دالبندین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دالبندین فیصل کالونی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

لاش کو ہسپتال منتقل کرکے مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment