بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کا دعویٰ کیا گیا۔
فورسزحکام کے دعویٰ کیا کہ آپریشن سامبازہ کے علاقے میں کیا گیا جس میں 5 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ فورسز کا دعویٰ ہے کہ بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی برآمد کر لیاگیا ہے ۔
فورسز حکام کی جانب سے اب تک ہلاک کئے جانے والے افراد کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔اور نہ ہی ان کا تعلق کسی تنظیم سے ظاہر کیا گیا ہے۔