کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

0
88

کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں فضائیہ کا ایک اہلکار ہلاک اور کم از کم 4 دیگر زخمی ہو گئے۔

بھارتی فضائیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی قافلے پر نامعلوم تعداد میں مسلح عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔ اس قافلے کو سری نگر شہر سے 200 کلومیٹر جنوب میں پونچھ کے پہاڑی علاقے میں نشانہ بنایا گیا اور کم از کم ایک فوجی ٹرک خودکار رائفل کی گئی فائرنگ کا نشانہ بنا۔

بھارتی ایئرفورس کے بیان کے مطابق ہفتے کی رات دیر گئے ہونے والے اس حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت بطور ایک کارپورل بتائی گئی ہے۔

کشمیر میں قومی انتخابات کی مہم جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس علاقے کے ایک پڑوسی حلقے میں 19 اپریل کو بھارت کے حالیہ عام انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ بھی ہوئی تھی اور پونچھ کے ووٹرز نے دراصل اس ہفتے اپنا ووٹ ڈالنا تھا لیکن بھارت کے الیکشن کمیشن نے حالیہ دنوں میں موسم کی خرابی کی وجہ سے پولنگ کو 25 مئی تک ملتوی کر دینے کا اعلان کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here