بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس موبائل پر حملے کے بعد جوابی کارروائی میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے ہلاک مشتبہ افراد کا تعلق ٹی ٹی پی سے تھا۔
سی ٹی ڈی دعوے کے مطابق ہفتہ کی شب نیو سریاب پولیس تھانے کی موبائل وین کلی زرین کے قریب معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے دوران ایک حملہ آور موقع پر مارا گیا اور باقی تین فرار ہو کر قریبی آبادی میں روپوش ہوگئے۔
انہوںنے دعویٰ کیا کہ پولیس کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاش شروع کردی ۔
اسی دوران فرار حملہ آوروں نے دوبارہ پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔
پولیس کی جوابی کارروائی سے تین حملہ آور بھی مارے گئے اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔
سی ٹی ڈی نے مارے گئے حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ اور تین دستی بم برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا دعویٰ ہے مارے گئے چاروں مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا ،سی ٹی ڈی حکام اس سلسلے میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔