گلگت بلتستان: چلاس میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 20 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے زیرِ انتظام گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے گلگت آ رہی تھی جو یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔

ترجمان کے مطابق حادثہ جمعے کی صبح لگ بھگ پانچ بجے پیش آیا جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 22 مسافروں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فیض اللہ فراق کے مطابق چلاس اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کے ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کے رضاکاروں سمیت گلگت بلتستان پولیس اور اسکاؤٹس نے حصہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان سیر و سیاحت کے لیے مشہور ہے لیکن وہاں جانے والے راستے پرخطر اور دشوار گزار ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment