بلوچستان کے علاقے پشین میں پاکستانی فورسزنے دعویٰ کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کا آپریشن مں 2مشتبہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
فورسز دعوے کے مطابق سنزلہ پہاڑ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرپشین جمعہ داد مندوخیل کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ سے 2مشتبہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔
جمعہ داد مندوخیل نے مزید بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونیوالے افراد رسالدار لیویز حمیداللہ کوہلاک کرنے میں ملوث تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام سنزلہ پہاڑ کی طرف جانے سے گریز کریں ۔
اب تک ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔