تمپ و قلات میں فائرنگ و روڈ حادثے سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے تمپ اور قلات میں فائرنگ و روڈ حادثے سے 3 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

ضلع کیچ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ ایک زخمی ہوا۔

فائرنگ کا واقعہ تمپ نذر آباد میں پیش آیا ہے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت رشید ولد دلشاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا بھائی مجید ولد دلشاد زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تمپ کے علاقہ نذرآباد میں زمینی تنازعہ پر شریف ولد مصطفی نے فائرنگ کرکے رشید ولد دلشاد کو قتل جبکہ اسکے بھائی کو زخمی کر دیا۔

واقعہ کے بعد شریف موقع واردات سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

دریں اثنا قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ بینچہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹوڈی کار پل سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 2 افراد ہلاک جبکہ خواتین بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔

نعشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق بینچہ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹوڈی کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل پر گاڑی کے انتظار میں بیٹھے لوگوں پر چڑھ گئی حادثے میں پل پر بیٹھے ایک شخص ہلاک 2 خواتین زخمی ہوگئے جبکہ ٹوڈی کار میں سوار ایک شخص ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment