کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوشکی واقعے میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
نوشکی حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی تھی جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس میں 9 کا تعلق پنجاب سے اور 3 نوکاشکی سے تھا۔
مذکورہ واقعہ میں بی ایل اے سرمچاروں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کوبس سے اتارکر دور لے جاکر ہلاک کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکار تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، چار مشتبہ افرادکو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ سمیت جدیدٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔