بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے نام پر پاکستانی فوج نے جارحیت کا آغاز کردیا ہے جہاں اطلاعات ہیں کہ فورسز اہلکار مقامی لوگوں کے اناج کو لوٹ رہے ہیں۔
فورسز کی جانب سے جارحیت ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقوں حبیب راہی، کوڑدان، سیاہ آف، ترکی لانڈی سمیت قریبی علاقوں میں جاری ہے جہاں گھر گھر تلاشی و لی جارہی ہے اور خواتین بچوں کو یرغمال بناکرتشدد کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
اب تک اطلاعات کے مطابق کسی قسم کی کوئی گرفتاری یا جبری گمشدگی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فوج کے اہلکار گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں اور مقامی لوگوں کے حالیہ تیار ہونے والے چنے ،گندم کے اناج کو لوٹا جارہا ہے۔