پاکستان نے زینبیون بریگیڈ کوکالعدم قراردیدیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے شیعہ عسکریت پسند تنظیم زینبیون بریگیڈ کو کالعدم قرار دیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے ذریعے اس عسکریت پسند گروپ کو غیر قانونی تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

زینبیون بریگیڈ کے حوالے سے کہا جاتا ہے یہ ایرانی عسکری حکام کی جانب سے تشکیل دیا مسلح شدت پسند گروہ ہے اور وہی اس کی مکمل فنڈنگ بھی کرتی ہے ۔کہا جاتا ہے کہ زینبیون بریگیڈ کو شام کی خانہ جنگی کے دوران اس وقت تخلیق کیا گیا جب انتہا پسند تنظیم داعش نے شیعہ مذہبی مقدس مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

پاکستان کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق زینبیون بریگیڈ کو گزشتہ مہینے 29 مارچ کو اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997 کے شیڈیول ون کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ یوں یہ ان 79 تنظیموں میں شامل ہو گئی ہے جنہیں اگست 2001 سے لے کر اب تک مختلف اوقات میں کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment