اسلامی قانون سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا،طالبان سپریم لیڈر کا عید خطاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

افغانستان پر قابض اسلامی شدت پسند تنظیم طالبان کے سپریم لیڈر ملاہیبت اللہ اخوندزادہ نے عید کے روز مسجد میں اپنے ایک خطاب میں کہاہے کہ اسلامی قانون سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

افغان حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ،جو شاز و نادر ہی عوام کے سامنے آتے ہیں، بدھ کے روز غیر معمولی طور پر عوام کے سامنے آئے اور ایک تقریر میں اپنی حکمرانی پر تنقید کرنے پر بین الاقوامی برادری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ انہوں نے یہ خطاب بدھ کو عید الفطر کے موقع پر جنوبی صوبے قندھار کی سب سے بڑی مسجد میں کیا جہاں ان کے بقول ہزاروں ہم وطنوں نے شرکت کی۔

اے ایف پی کے ایک ذریعے نے ، جس نے اجتماع میں شرکت کی تھی بتایا کہ اخوندزادہ مسجد کے صحن میں جمع بڑے ہجوم کو نظرتو نہیں آ رہے تھے، لیکن لاؤڈ اسپیکر پر ان کے خطبے کو سنا جا سکتا تھا۔

طالبان حکومت کے ترجمان کی طرف سے جاری کیے گئے 35 منٹ کے ایک آڈیو ایڈریس میں، اخوندزادہ نے کہا کہ امریکی قیادت کے حملے میں ملوث ملک ابھی تک افغانستان پر “پروپیگنڈے” اور “شر انگیز ہتھکنڈوں” سے حملہ کر رہے ہیں۔

آڈیو خطاب کے مطابق انہوں نے کہا کہ ،”آج، وہ آپ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔“وہ رہنماؤں کو نا اہل قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ حکومت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ خود کو ان کافروں کے ہاتھوں گمراہ نہ ہونے دیں۔ ان سے ہوشیار رہیں۔ وہ آپ کو دھوکہ دیں گے۔ وہ آپ کو ناکام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے عہد کیا ،”میں اسلامی قانون سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔”

Share This Article
Leave a Comment