دکی میں بارشوں سے 5 کانکن ہلاک، 5 کوئلہ کان میں پھنس گئے

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں طوفانی بارشوں سے کمرے کی چھت گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرے ایک واقعہ میں کوئلہ کان میں بارش کا پانی داخل ہونے سے 5 کان کن پھنس گئے۔

دکی میں طوفانی بارش کی وجہ سے کمرے کی چھت گر گئی جس سے 5 کوئلہ کانکن ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

معراج کول کمپنی میں طوفانی بارش کی وجہ سے مزدروں کے کمرے کا چھت گر کر پانچ مزدور تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او محمد شریف موسیٰ خیل کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عنایت اللہ ولد موسیٰ جان قوم مہترزئی کاکڑ ساکن مسلم باغ، ابراہیم ولد سراج الدین قوم عبداللہ زئی ساکن ژوب، ولی محمد ولد عبداللہ جان قوم موسیٰ خیل ساکن موسیٰ خیل، ظفر اللہ ولد میجر قوم موسیٰ خیل ساکن موسیٰ خیل اور صدر الدین ولد ناصر قوم موسیٰ خیل ساکن موسیٰ خیل شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد میں سے تین کا تعلق موسیٰ خیل سے ہے۔

تمام لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی کے مطابق واقعہ آج صبح پیش آیا، تاہم بارش کی وجہ سے دیگر مزدروں کو بروقت واقع کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

دوسرے وقاعہ میںدکی میں کوئلہ کی کان میں بارش کا پانی داخل ہونے کے باعث 5 کان کن، کان میں پھنس گئے جنہیں بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق دکی کی کوئلہ کان میں برساتی پانی داخل ہونے سے 10 کان کن کان میں پھنس گئے، ریسکیو آپریشن کے دوران 5 کان کنوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کان میں پھنسے ہوئے باقی 5 کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن رات گئے تک جاری ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ضلع دکی میں مسلسل 10 گھنٹے تک موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، سیلابی ریلہ دکی کے علاقے ناصرآباد میں افطار سے قبل کوئلے کی کان میں داخل ہوا۔

ذرائع کے مطابق سیلابی پانی 60 فٹ تک کان کے اندر جا چکا ہے اور پھنسے ہوئے کان کنوں سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment