بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کانوں سے3 افراد کی گمشدگی اطلاعات ہیں ۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ قدرتی ایریا کے کوئلہ کانوں سے نامعلوم مسلح افراد 3 مزدوروں کو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔
مغویوں کی شناخت چوکیدار جوہر خان ولد سلیم اسحاق زئی ساکن دکی ، شاہ خان ولد بہادر اور باچا خان ولد خیر بدر یوسفزئی تعلق شانگلہ سوات کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کوجبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے جانے والے شخص کی شناخت حافظ احسان عرف امیرصاحب کے نام سے ہوگئی ہے ۔
لاپتہ شخص کوجمعیت علمااسلام کاکارکن بتایا جارہا ہے ،جسے نال بازار سے نامعلوم مسلح افراد اٹھا کر لے گئے۔
علاقے کے سماجی و سیاسی رہنمائوں نے حافظ احسان امیرصاحب کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے سیاسی کارکن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔