حکومت قطر نے یونیورسٹی آف قطر کے توسط سے کوئٹہ کے معروف مذہبی اسکالر مفتی عبدالرحمن شاہوانی کو بلوچی زبان کے لئے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔
سال 2015 سے حکومت قطر نے دنیا کے مختلف زبانوں میں لکھی گئی کتابوں کو ان زبانوں سے عربی اور عربی سے دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے پر ترجمے کے شعبے میں دیا جانے والا دنیا کے سب سے بڑے اعزاز "حمد بین الاقوامی ایوارڈ” برائے ترجمہ کا اجرا کر رکھا ہے رواں سال 2024 میں بلوچی زبان کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ہر سال عربی سے انگریزی اور انگریزی سے عربی کے علاوہ ایک مرکزی زبان کا انتخاب کیا جاتا ہے اور متعدد ضمنی زبانیں بھی منتخب کی جاتی ہیں۔
سن 2024 کی منتخب زبانوں میں بلوچی زبان کو بھی شامل کرکے مفتی عبدالرحمن شاہوانی کو کوارڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے جو بلوچی زبان اور مفتی عبدالرحمن شاہوانی کے لئے اہم اعزاز ہے۔