گوادر: بی وائی سی کی امدادی کیمپ پرفورسز کا دھاوا ،سبوتاژ کرنیکی کوشش

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادرمیں بارش و سیلاب سے متاثرین کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی فیلڈ ریلیف کیمپ پرفورسز نے حملہ دھاوابول کر سبوتاژ کرنیکی کوشش کی ۔

اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سوشل میڈیا میں اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ گوادر انتظامیہ نے جاوید کمپلیکس میں بی وائی سی کے فیلڈ ریلیف کیمپ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ایک طرف گوادر شہر اور اس کے گرد و نواح کے علاقے مکمل طور پر سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں، حکومتی حکام عوام کی مدد کرنے کے بجائے امدادی اور بحالی کے کاموں میں مصروف افراد کو دھمکیاں دے کر ان کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بی وائی سی نے مزید کہا کہ ہم گوادر انتظامیہ پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ گوادر کے تحصیلدار شہک منیر، ایس ایچ او محسن اور ڈی ایس پی امام یعقوب کے اس غیر قانونی اور غیر آئینی فعل کا فوری نوٹس لیا جائے، بصورت دیگر ہم اس کے خلاف گوادر شہر میں فوری کارروائی کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب بی وائی سی کی کال پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گوادر کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment