بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کل تک گوادر شہر سے بارش کے پانی کی نکاسی کا بے شرمانہ اعلان کیا ہے ۔
واضع رہے کہ پاکستانی حکومت کی سی پیک مرکز اور میگا پروجیکٹس کے حامل شہرگوادر گذشتہ ایک ہفتے سے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور نکاسی آب کا کوئینظام موجود نہیں ہے۔
پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سرفراز بگٹی نے گوادر میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
انہوں نے گذشتہ ایک ہفتے سے بے یارومددگار اور بھوکے و بے گھر متاثرین کو تنہا نہ چھوڑنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں پہلا مرحلہ ریسکیو اور دوسرا متاثرین کی بحالی کا ہے۔
انہوں نے دنیا کو دکھانے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کی اورگوادر میں طوفانی بارشوں اور اس سے پیدا سیلابی صورتحال پر جائزہ لیا جس میں وزیراعلیٰ کو ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں دعویٰ کیا گیا کہ گوادر میں 187 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی اور متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے راشن سمیت دیگر ضروری اشیا فراہم کی گئیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے بے شرمانہ اعلان کیاکہ پیر تک شہر سے پانی کی نکاسی کا کام پورا ہوجائے گا، عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں، حکومت ہر قدم پر اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے بارش سے ہونے والے نقصانات کے تعین کے لیے کمیٹی بھی قائم کرتے ہوئے اس سے 20 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔
واضح رہے کہ گوادر میں 30 گھنٹوں کے دوران 187 ملی میٹر بارش سےسینکڑوں مکانات پانی میں ڈوب گئے تھے اور اطراف کے اضلاع بھی زیر آب آ گئے تھے۔