بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔
واقعہ نوشکی میں مسجد روڈ پر پیش آیاجہاں مسلح افراد نے 22 سالہ نوجوان مصور ولد حاجی عطاءاللہ جمالدینی کوہلاک کیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق نوجوان ماڈل ہائی اسکول میں پیپر دینے جارہاتھا کہ گھات لگائے مسلح افراد نے ان پرفائرنگ کی۔
پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔