گوادر میں بارشوں سے 50 سے زائد گھر مکمل تباہ، 90 کو جزوی نقصان پہنچا،پی ڈی ایم اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پی ڈی ایم اے کابلوچستان میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

بلوچستان میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

قدرتی آفات سے نمٹنے کے سرکاری ادارے پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے ضلع گوادر اور تربت کیچ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے اپنے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گوادر میں بارشوں سے 50 سے زائد گھر مکمل تباہ جبکہ 90 سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، موسلا دھار بارشوں کے باعث 15 سے زائد دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گوادر اور تربت میں 4 شاہراہیں اور ایک پل سیلابی پانی میں بہہ گیا۔پی ڈیم اے کے 10 واٹر پمپ گوادر میں ڈی واٹرنگ کا کام کر رہے ہیں، 40 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

گوادر اور کیچ کے متاثرہ علاقوں میں 2 ریسکیو ٹیمیں ایمبولینسز کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، کیچ اور گوادر کے متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ کمبل اور دیگر اشیا ضرورت متاثرین میں پہنچانے کا عمل جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے کے دعوئوں کے برعکس گوادر کے شہری بارش کی تباہ کاریوں سے پیدا صورتحال میں سرکارکی طرف سے کسی قسم کی کوئی امدادی کام نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں ۔پانی کی نکاسی کسی قسم کوئی اقدامات نہیں ہورہے ،پانی گھروں میں رکا ہوا،جس سے سینکڑوں مکانات گر گئے اور ہزاروں ناکارہ ہوگئے ہیں جو کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتے ہیں ۔

خوار اک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات میں اپنے رشتہ داروں اور جان پہچان کے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment