بلوچستان میں موسلادھار بارش وسیلاب کی تباہ کاریا جاری ہیں ۔اب زلزلوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع ژوب اور ضلع ہرنائی میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت 2.6 ریکارڈ ہوئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ اس زلزلے کی گہرائی 100 کلو میٹر زیرِ زمین تھی جبکہ اس کا مرکز ژوب سے 26 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔