بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں نوشکی میں پولیس پر حملہ اورجنگی ساز و سامان قبضے میں لینے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب نوشکی میں پولیس کے چوکی پر حملہ کرکے ان کا جنگی ساز و سامان قبضے میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے نوشکی، کیشنگی میں آر سی ڈی شاہراہ کے مقام پر قائم پولیس چوکی پر حملہ کرکے قبضے میں لے لیا، سرمچاروں نے پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیکر ان کے ہتھیاروں سمیت دیگر جنگی ساز و سامان و گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ سرمچاروں نے پولیس اہلکاروں کو بلوچ ہونے کی بناء پر چھوڑ دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔