اسرائیل، عالمی عدالت انصاف کے حکم کی تعمیل نہیں کر رہا، ہیومن رائٹس واچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: ای پی اے

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائیٹس واچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل، اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کر رہا ہے کیونکہ وہ غزہ کی پٹی کے پریشان حال اور مایوس لوگوں کو فوری طور پر درکار امداد فراہم کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔

حقوق انسانی کے موقرگروپ کی جانب سے اس الزام سے ایک ماہ پہلے دی ہیگ میں اقوام متحدہ کی عدالت نے اسرائیل کو ایک سنگ میل فیصلے میں حکم دیا تھا کہ وہ جنگ کی شدت میں کمی لاکر اسے اعتدال پر رکھے۔

جنوبی افریقہ کی پیٹیشن پر جس میں اسرائیل پر نسل کشی کا الزام عاید کیا گیا تھا اپنے ابتدائی حکم میں عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ اموات، تباہی اور نسل کشی کی کسی بھی قسم کی کارروائیوں کو روکنے کے لئے جو کچھ بھی کر سکتا ہے کرے۔

ہیومن رائیٹس واچ نے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ستائیس جنوری سے اکیس فروری کے درمیانی عرصے میں عالمی عدالت کے فیصلے سے پہلے تین ہفتوں میں روز آنہ ایک سو سینتالیس ٹرکوں کے مقابلے میں روز آنہ اوسط تعداد ترانوے رہی۔ اور پھر اعداد و شمار کے مطابق نو سے اکیس فروری کے درمیان یومیہ اوسط تعداد گر کر ستاون رہ گئی۔

Share This Article
Leave a Comment