پاکستان میں ایکس سروس کی غیر اعلانیہ بندش برقرار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان بھر میں غیر اعلانیہ طور پرمسلسل پانچویں روز بھی مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کی سروس کی بندش برقرار ہے تاہم پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نگران حکومت کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

پاکستان میں ایکس کی بندش پر انسانی حقوق اور صحافیوں کی تنظیموں نے مذمت کی ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں نے بھی ایکس کی بندش سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکس کی بندش ایسے موقع پر سامنے آئی تھی جب راولپنڈی کے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے الزامات سامنے آئے تھے۔

کچھ شہروں میں وقفے وقفے سے ایکس کی سروس بحال ہوئی تھی لیکن لیکن اس باوجود صارفین نے اس کے سست چلنے کی شکایات کی ہے جبکہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں اب تک سروس مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی۔

نیٹ بلاکس کے ڈائریکٹر الپ ٹوکرکے مطابق تازہ ترین میٹرکس سے پتہ چلتا ہے کہ ایکس کی رسائی صرف کچھ صارفین کے لیے جزوی طور پر یا وقفے وقفے سے بحال کر دی گئی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں پابندیاں برقرار ہیں۔

دوسری جانب ایکس پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نیٹ بلاکس کے مطابق ہے کہ کچھ جگہوں پر ایکس کی سروس بحال کردی گئی ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ ’میٹرکس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں 72 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی صارفین ایکس سے محروم ہیں،تاہم کچھ علاقوں میں صارفین کو رسائی حاصل ہے‘۔

Share This Article
Leave a Comment