ہدایت لوہار کے قتل کیخلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

سندھ میں پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں سیاسی وسماجی رہنما ہدایت لوہار کے سفاکانہ قتل کے خلاف کراچی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

احتجاجی مظاہرہ سیاسی وسماجی اور انسانی حقوق و مزدور تنظیموں کے کارکنوں کی جانب سے کی گئی جس کا اہتمام نیشنل ٹریڈ یونین فیقڈریشن پاکستان، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، پاکستان فشر فوک فورم، ھھوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن، بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی اور دیگر تنظیموں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

اجتماعی کے شرکاء نے سیاسی رہنما اور دانش ورھدایت لوہار کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ اور شہید کے اہل خانہ سے دلی ہم دردی اور یک جہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں اور بے گناہ شہریوں کی جبری گم شدگیاں اور قتال کے نہ ختم ہوننے والے سلسلے نے ملک کو جنگل سے بدتر بنا دیا ہے جس کے نہایت خطرناک نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے تربت ، بلوچستان میں چار نوجوانوں کے قتل اور ماوراء قانون اقدامات کے خلاف پورا صوبہ ابھی اس سفاکیت کے خلاف سراپا احتجاج تھا کہ سندھ کے شہر نصیرآباد میں ایک باشعور معلم ، دانش ور اور سیاسی کارکن ھداہت لوہار کو بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا گیا جو ثابت کرتا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون محض کاغذ کا پرزہ اور عدالتیں عضو معطل بن چکی ہیں۔ ھدایت لوہار کو دن دہاڑے نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا جانا ظاہر کرتا ہے حکومت نے لاقانونیت کو قانون کا درجہ دے دیا ہے۔

ہدایت لوہار جبری گم شدگی کا شکار بھی رہے تھے جن کی رہائی کے لیے ان کی بیٹیوں سسسی لوہار اور سورٹھ لوہار نے سندھ کے طول عرض پر نہ صرف اپنے والد کی بازیابی بل کہ ہزاروں بے گناہ شہریوں کی جبری گم شدگیوں اور ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی تحریک کی رہنمائی کی آج اپنے شہید والد کی لاش رکرکھے انصاف مانگ رہی ہیں۔

احتجاج کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ھدایت لوہار کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ، تمام ججبری لاپتہ شہریوں کو بازیاب کیا جائے ، تمام باز پاب شہریوں کی گم شدگی میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جایے ۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء میں اسد اقبال بٹ ، ناصر منصور ، سعید بلوچ ، قاضی خضر،خالد زدگان عبدالوہاب بلوچ ، زہرا خان، نزہت شرین، مہناز رحمان، سہیل سانگی ، ڈاکٹر توصیف احمد ،، غلام محبوب، دالہی بخش بکک، فاطمہ مجید، پروین ناز، عظمی نوارانی، سجاد ظہیر ، عظمی نورانی ،، واحد بلوچ ، نورالدین ایڈووکیٹ، کامریڈ منگی ،، عاقب حسین ،زاہد بگٹی، عبداللہ بلوچ اور دیگر شامل تھے۔

Share This Article
Leave a Comment