بھارت وعرب امارات مابین یورپ و مشرق وسطیٰ کو جوڑنے کے معاہدے پر دستخط

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: بی ایس ایس

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت متحدہ عرب امارت کے دورے پر ہیں اور وہ ابوظہبی میں مشرق وسطیٰ میں پتھر سے بنے پہلے ہندو مندر کا افتتاح کرنے والے ہیں۔

بھارت اور متحدہ عرب امارات نے منگل کے روز ایک تجارتی راہداری کے معاہدے پر دستخط کیے جس کا مقصد یورپ اور مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں کو سمندر اور ریل کے ذریعے بھارت سے جوڑنا ہے۔ اس منصوبے کو امریکہ اور یورپی یونین کی حمایت حاصل ہے۔

اس معاہدے کا اعلان وزیر اعظم نریندرمودی کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کیا گیا۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے سابقہ مفاہمت اور تعاون کو فروغ ملے گا اور بھارت اور متحدہ عرب امارات کے تعاون سے علاقائی روابط میں اضافہ ہو گا۔

بھارت کو یورپ اور متحدہ عرب سے جوڑنے والی راہداری کا اعلان گزشتہ سال ستمبر میں نئی دہلی میں ہونے والے جی20 سربراہی اجلاس کے موقع پر کیا گیا تھا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں اس راہداری کے سلسلے میں بھارت اور متحدہ عرب امارت کے علاوہ کسی بھی ملک کا ذکر نہیں ہے۔

بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی روابط ایک صدی سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے نریندر مودی سے ملاقات کی۔

Share This Article
Leave a Comment