کوہلو وتربت میں پولنگ اسٹیشنز پر میزائل وبم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوہلو اور تربت میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر میزائل اور بم حملے کی تازہ ترین اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

بلوچستان میں انٹر نیٹ کی بندش سے خبریں تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔

کوہلو کے علاقے پژ میں پولنگ سٹیشن کے قریب زور دار اور دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

حملہ آج صبح 7 بجے کے قریب کوہلو کے علاقے تمبو میں ہوا جب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولنگ سٹیشن کے اوپر بی ایم 12 سے میزائل داغا گیا۔

کوہلو میں ایک اور واقعہ میںتمبو کے علاقے میں ایک پولنگ سٹیشن کو بی ایم 12 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولنگ سٹیشن پرزور دار اور شدید دھماکوں کی آوازوں سے پورا علاقہ لرز اُٹھا۔

خیال رہے کوہلو میں آج ایک اور واقعے میں گھات لگائے مسلح افراد نے پولنگ کے عملے کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں کہدہ یوسف بوائز ہائی سکول میں بم دھماکا ہوا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح 8ساڑھے آٹھ بجے تربت کے علاقے آبسر میں کہدہ یوسف بوائز ہائی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم دھماکے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے اس سے قبل تربت شہر ہی میں ماڈل اسکول کو بھی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی تنظیم نے ان حملوں کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment