ضلع کیچ: مند و زامران میں پولنگ اسٹیشنز پر حملہ ، سامان نذر آتش

0
207

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند اور زامران میں نامعلوام افراد نے پولنگ اسٹیشنز پر حملہ کرکے بیلٹ پیپرز و بیلٹ بکس سمیت دیگر تمام انتخابی سامان توڑپھوڑ کے بعدنذر آتش کردیے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بلیدہ کے علاقے زامران نیوانو میں نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کرکے تمام سامان جلا دیے۔

جبکہ دوسری طرف ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں بچے مند گوک کی پولنگ اسٹیشن میں نذر آتش کیے جانے بیلٹ پیپرز و بیلٹ بکس ودیگر سامان کے ساتھ دکھائی دے رہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق زمران اور مند کے دونوں پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے گھس کر تمام سامنے نذر آتش کیے اور عملہ کو وہاں سے نکال دیا جس کے بعد علاقے کے لوگ جن میں خواتین وبچے بھی شامل تھے اور باہر الیکشن بائیکاٹ احتجاج کر رہے تھے فوراًاندرآئے اور مزید توڑ پھوڑ کے بعد ادھ جلی انتخابی سامان کو نذر آتش کردیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here