کوئٹہ ، پنجگور و بلیدہ میں پولنگ اسٹیشن وانتخابی امیدواران کے گھروں پر بم حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ ، پنجگور اور بلیدہ میں ایک پولنگ اسٹیشن اوردوانتخابی امیدواران کے گھروں پر بم حملے ہوئے۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولنگ اسٹیشن پر دھماکاہوا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ سکول کلی احمد خان زئی سریاب پر دستی بم سے حملہ کیا۔

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب پنجگور میں پیپلز پارٹی کے امیدوار شاہ حسین کے گھر پر دستی بم سے حملہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق بم ان کے گھر کے سامنے گر کر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

علاوہ ازیں میناز بلیدہ میں این اے 258 کیچ پنجگور کے امیدوار اسلم بلیدی کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ۔

تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

سابق وزیر اور اسلم کے داماد میر ظہور بلیدی نے اس حملہ کی تصدیق کی ہے۔

اسلم بلیدی کچھ عرصہ قبل ایک قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے جو کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment