اورماڑہ میں حالیہ بارشوں سے کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ میں حالیہ بارشوں سے کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے، جاپری مکمل طور پر زیرِ آب آگیا، لوگوں کے گھر بار تباہ ہوگئے جبکہ مال مویشی سیلاب کی نذر ہو گئے۔

سیلاب کی وجہ سے اورماڑہ کے کئی گاؤں سمیت بسول کے علاقے جاپری اب بھی زیرِ آب ہے۔

موضع جاپری میں شدید طغیانی اور سیلاب نے لوگوں کے گھر بار تباہ کر دیئے، کھانے پینے کی اشیا اور ضروریات کی تمام چیزوں سمیت لوگوں کے مال مویشیوں تک کو سیلابی ریلا اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔

جاپری مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے۔

لوگوں کے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کی اشیا سیلاب میں بہہ جانے سے قوی خدشہ ہے کہ متاثرہ علاقے میں بھوک اور افلاس سے لوگوں کی قیمتی جانیں خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

مذکورہ متاثرہ علاقے میں سیلاب متاثرین بے یار و مددگار حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment