بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ مسلح آزادی پسندوں کے حملوں کے خطروں کے پیش نظر انتخابی سرگرمیوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے انتخابات کے حوالے سے کوئٹہ کے تمام انتخابی حلقوں این اے 262 ، 263 ، 264 ۔ پی بی 38، 39، 40، 41، 42، 43 ، 44، 45، 46 میں سیکورٹی تھریٹ جاری کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ مذکورہ تمام انتخابی حلقوں میں امیدواروں پر تخریب کاری، خاتون خودکش بمبار کے حملوں کے پیش نظر انتخابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ انتخابی امیدوار کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کیلئے سیاسی سرگرمیوں، جلسے جلوس اور عوامی اجتماعات سے گریز کریں۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انتخابی امیدواران کے دفاتر، رہائش گاہ ،سیکورٹی فورسز سمیت انتخابی سرگرمیوں پر متعدد حملے ہوئے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزاد ی پسند تنظیموں کے اتحاد براس نے قبول کرلی تھی۔