بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے سلسلہ وارپوسٹ میں کہا ہے کہ ہم بلوچوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ووٹ نہ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر بلوچ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پاکستانی پارلیمنٹ بلوچ عوام کو قتل کرنے، معذور کرنے، لاپتہ کرنے، جلاوطن کرنے اور دیہاتوں کوبلڈوز کرنے میں مدد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں کہ کوئی ان سے کچھ نہیں مانگتا اور وہ عوام کوروندھ رہے ہیں۔
ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا کہ کس طرح انہوں نے سی پیک کے نام پر گوادر کو بیچ کر اپنا کردار ادا کیا۔آج چین 75فیصد اور اسلام آباد 25فیصد سی پیک کے ثمرات کھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب بلوچ قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ یہ نام نہاد پارلیمنٹرین کیا مستقبل پیش کر سکتے ہیں سوائے سراب کا پیچھا کرنے کی امید کے۔ مسٹر کلین کو جی ایچ کیو نے پہلے ہی منتخب کیا ہوا ہے۔