کوئٹہ دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، پولیس

0
201

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں آج ہونے والے دھماکے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اس میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔

اسپینی روڈ دھماکے کے متعلق ایس ایس پی آپریشنز طارق جواد نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک روڈ کی سڑک کنارے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے، دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک شخص کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں ہلاک شخص راہ گیر معلوم ہوتا ہے، دھماکے کی حدود میں کوئی انتخابی پروگرام نہیں تھا، انتخابی گہما گہمی کے حوالے سے سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here