شام میں اسرائیل کا حملہ ،ایران نواز جنگجوؤں سمیت 7 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

برطانیہ میں قائم شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے نگران ادارے سیرین آبزرویٹری گروپ کے ڈائریکٹر، رامی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ شام میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں ایران نواز جنگجوؤں سمیت سات لوگ ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے دو شام کے شہری تھے جن میں ایک ایرانی افسر کا سیکیورٹی محافظ بھی شامل تھا۔

انہو ں نے مزید کہا کہ دمشق کے جنوب میں سیدہ زینب کے علاقے پر کیے جانے والے حملے میں یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل تھے۔

شام کی وزارت دفاع نے بھی پیر کو ایک فضائی حملے کی خبر دی جس کا الزام اس نے اسرائیل پر عائد کیا۔

وزارت نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق ایک بجے دوپہر کیے جانے والے حملوں میں جنوبی دمشق کے کئی مقامات کو ہدف بنایا گیا۔

ایران کے خبر رساں ادارے تسنیم نے خبر دی کہ صیہونی حکومت ( اسرائیل) نے سیدہ زینب علاقے میں ایک ایرانی مشاورتی مرکز کو ہدف بنایا۔

Share This Article
Leave a Comment