بلوچی فلم انڈسٹری و فنکاروں حوالے بیان پرمعذرت خواہ ہوں،انیتا جلیل

0
596

گوادر(سنگر نیوز)بلوچ وی بلاگر اور بلوچی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نوجوان فنکارہ انیتا جلیل نے اپنابیان واپس لیتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن اور جذباتی حالت میں بیان دیاتھا اور بلوچ فلم انڈسٹری کے بارے میں متعلق باتوں پر معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ فلم انڈسٹری کئی قسم کی رکاوٹوں اور پسماندگی کے باوجود مسلسل ترقی کررہی ہے اور بلوچ خواتین کا فلم انڈسٹری میں آنا ایک خوش آئند عمل ہے۔ بہت جلد ان کی فلم ”بلوچ آباد“ ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں ان کے ساتھ بلوچی فلم انڈسٹری کے نامور فنکار سرفراز محمد، احسان دانش اور دوسرے اداکار شامل ہیں۔

انیتاجلیل نے گزشتہ دنوں خود کشی کی کوشش کی تھی جس میں وہ بچ گئیں تھیں انہوں نے طبی امدار کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو میں بلوچ فلم انڈسٹری کو شدید تنقید کا نشانہ بناکر بلوچ خواتین کو اس سے دور رہنے کے لئے کہا۔ اس کے بعد انہوں بلوچی فلموں کے معروف اداکار سرفرازمحمد اورایک اورشخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی،اس معاملے پر سوشل میڈیا میں بہت زیادہ بحث ہوئی جس میں کچھ لوگوں نے موافق اور کچھ نے انیتا کی مخالفت کی۔

آج کے ویڈیو میں انیتا نے نہ صرف اپنا بیان واپس لیا بلکہ بلوچی فلم انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے خواتین سے بھرپور حصہ لینے کے اصرارکی۔

انیتا کہتی ہیں کہ اس وقت وہ انتہائی مایوسی اور تکلیف سے گزر رہی تھیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ انھیں یہ ’نہیں‘کہنا چاہیے تھا، وہ کہتی ہے ”میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنھوں نے اس معاملے کو ڈسکس کیا، چاہے وہ میرے مخالفت میں کیا ہو یا میرے حق میں، میں سب کی شکرگزار ہوں“۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here