افغانستان : گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے سے 4 افراد زندہ بچ گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے سے 4 افراد زندہ بچ گئے۔

ہوائی نقل و حمل کی ایجنسی روزاویتسیا نے بتایا ہے کہ پہاڑی شمال مشرقی افغانستان میں روسی طیارہ گرنے کے بعد 4 افراد زندہ بچ گئے جبکہ 2 لاپتا ہیں۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق فالکن 10 بزنس طیارے کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ ہسپتال کی پرواز میں چھ افراد کو لے کر بھارت سے ازبکستان اور روس جارہا تھا تاہم ہفتہ کی شام اس سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

افغانستان میں روسی سفارتخانے کا حوالہ دیتے ہوئے روزاویتسیا نے کہا کہ ’طیارے پر سوار6 افراد میں سے چار زندہ بچ گئے ہیں جنہیں گہرے زخم آئے ہیں جبکہ دو کی قسمت کا فیصلہ ہونا باقی ہے‘۔

آر آئی اے نووستی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ طیارے میں سوار دو مسافر روسی تھے، خاتون شدید بیمار تھیں اور دوسرے ان کے شوہر تھے جنہوں نے پرواز کے لیے ادائیگی کی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment