افغانستان میں روسی چارٹر فلائٹ گر کر تباہ

0
113

افغانستان میں ایک روسی چارٹر فلائٹ گر کر تباہ ہوگیا ہے ۔

روسی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق افغانستان کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والا روس کا ایک چارٹرڈ طیارہ ریڈار اسکرین سے غائب ہو گیا۔

افغان پولیس نے گزشتہ رات اس طیارے کے صوبے بدخشاں میں گر کر تباہ ہونے کی اطلاع دی۔

روسی ایوی ایشن حکام نے آج اتوار 21 جنوری کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایک روسی رجسٹرڈ طیارہ جس پر چھ افراد سوار تھے گزشتہ رات افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد ریڈار اسکرین سے غائب ہو گیا۔

اُدھر افغانستان کی مقامی پولیس کے نے بتایا کہ انہیں طیارے کے حادثے کی اطلاع ملی تھی۔

افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں کی پولیس نے اتوار کو کہا کہ اُسے اس طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

دریں اثناء بدخشاں کے صوبائی ترجمان ذبیح اللہ امیری نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ایک ٹیم کو اس مقام پر بھیج دیا گیا ہے۔ حادثہ ایک دور افتادہ مقام پر پیش آیا۔ جائے حادثہ صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد سے 200 کلومیٹر یا (124 میل) سے زیادہ کے فاصلے پر ایک دور دراز علاقہ تھا۔

روسی ایوی ایشن حکام نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک چارٹر ایمبولینس پرواز تھی جس نے بھارت سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور یہ طیارہ ازبکستان سے ہوتا ہوا ماسکو پہنچنا تھا۔ یہ فرانسیسی ساختہ ڈیسالٹ ایوی ایشن فالکن 10 جیٹ تھا جسے 1978ء میں تیار کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here