بلوچستان کے نوشکی کے علاقے قاضی آباد میں گزشتہ شپ نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب رات بارہ بجے کے قریب قاضی آباد میں واقع انٹیلی جنس ادارے کے مین گیٹ کی طرف ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق دھماکے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضع رہے کہ نوشکی میں پاکستانی انٹیلی جنس کا یہ کیمپ پورے رخشان ڈویژن کا بیس کیمپ مانا جاتا ہے اس پر بلوچ لبریشن آرمی عرصہ دراز سے متعدد حملے کرچکی ہے ۔
خیال رہے اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔