تونسہ شریف میں آج ہونے والے احتجاج کو سبوتاژ کرنے کیلئے 2 افراد گرفتار

0
186

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام بلوچ نسل کشی کیخلاف جاری احتجاج سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ شریف میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ وریلی کو سبوتاژ کرنے کیلئے ریاست نے 2افراد کوگرفتارکرلیا ہے ۔

اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی تونسہ شریف نے سوشل میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایکپوسٹ میں کہا ہے کہ بزدار اتحاد کے دو معزز شخصیت اسلم بزدار اور رسول بخش بزدار کو ابھی پنجاب پولیس گھر سے گرفتار کر کے لے گئے۔

بی وائی سی تونسہ شریف کا کہنا تھا کہ دونوں پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مارچ کے تونسہ آمد پر ایف آئی آر کیا گیا تھا جب کہ اس ایف آئی آر کی عبوری ضمانتیں بھی ہوچکی تھی مگر اس وقت دونوں کو گھر سے آکر گرفتار کر لیا گیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست ایف آئی آر کرکے اور گرفتاریاں کرکے تونسہ میں ہونے والے آج کے احتجاج کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے مگر ظلم کے خلاف اٹھنے والی اس جہد کو اور آواز کو گرفتاریوں کے ذریعے خاموش نہیں کروایا جا سکتا۔

بی وائی سی نے بلوچ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نکلیں اور ایک مسلسل ہونے والے ظلم کے خلاف ایک مسلسل جدوجہد کا راستہ اختیار کرنا ہوگا اور آج کلمہ چوک پر 1 بجے تونسہ شریف میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کو یقینی بنا کر ایک بھر پور عوامی طاقت کا پیغام دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here