گیشکور میں پاکستانی فوج کے پروجیکٹ سائٹ کی مشینریز تباہ کردیے ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گیشکور میںپاکستانی فوج کے پروجیکٹ سائٹ پر حملہ و مشینریز تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز ضلع کیچ کے علاقے گشکور میں قابض پاکستانی فوج کےایک پروجیکٹ سائٹ پر حملہ کرکے مشینری سمیت سرویلنس کیمرے کو تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے سامی گیشکور میں قابض فوج کی سرپرستی میں ڈیم تعمیر کرنے والی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کردیا۔ سرمچاروں نے سائٹ پر قائم دشمن فوج کے چوکی پر نصب سرویلنس کیمرے، بیٹری و سولر پینل کو بھی تباہ کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض پاکستانی فوج اپنی قبضہ گیریت کو دوام بخشنے کیلئے مذکورہ سائٹ پر ڈیم کی آڑ میں ایک فوجی کیمپ تعمیر کررہی ہے۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ سائٹ پر کام کرنے والے افراد کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے لالچ کا شکار ہوکر اس پراجیکٹ کا حصہ بننے سے گریز کریں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کے خود ذمہ دار ہونگے۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment