ضلع لسبیلہ میں حکومتی سرپرستی میں نایاب و قیمتی درختوں کی کٹائی کاعمل عروج پر

0
105

ضلع لسبیلہ میں محکمہ جنگلات لسبیلا کے ڈی ایف او کی مبینہ ملی بھگت اور پشت پناہی سےٹمبر مافیا نےنے اوتھل ،لاکھڑا، کنراج اور بیلا میں قیمتی و نایاب درختوں کا صفایاکردیا ہے ۔

ضلع لسبیلہ سے کوئٹہ قلات مستونگ پشین اور کراچی سمیت دیگر شہروں کے لیے روزانہ درجنوں ٹرک لکڑیوں سے لاد کرغیر قانونی طریقے سے سپلائی کا سلسلہ زوروں سے جاری ہے۔

عوامی حلقوں نے لسبیلہ میں درختوں کی بے دریغ و غیر قانونی کٹائی اور اس حوالے سے ڈی ایف او لسبیلا کی ٹمبر مافیا کی پشت پناہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایف او لسبیلاکی مبینہ ملی بھگت اور سکھا شاہی قرار دیا ہے۔

ان حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات اور ٹمبر مافیاکے ماحول دشمن اقدامات سے نہ صرف لسبیلہ سے قیمتی درختوں کا صفایا ہورہا ہے بلکہ درختوں کی بے جا اور تیزی سے بڑھتی ہوئی کٹائی کے سبب ماحولیات پر بھی برے اور منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت وقت لسبیلہ میں درختوں کی دھڑا دھڑ کٹائی اور ڈی ایف او لسبیلا کی چشم پوشی و مبینہ ملی بھگت اور ٹمبر مافیا کی پشت پناہی کا فی الفور نوٹس لے کر لسبیلہ میں درختوں کی کٹائی اور آرامشینوں اور لکڑیوں کی ضلع سے باہر ترسیل پر پابندی عائد کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here