پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ نسل کشی کے کیخلاف جاری دھرنا تحریک کے قائدین میں شامل سائرہ بلوچ نے مائیکر بالگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری تحریک کا آج 45واں دن ہے لیکن جب ریاست اپنی ہراسگی اور دھمکیوں سے وہ اس تحریک کو کمزور نہ کر سکی تو ڈیتھ اسکواڈز کے کارندوں کے ذریعے وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے جاری دھرنے کے شرکا کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کوئٹہ اور ملیر کے احتجاجی مظاہروں میں بلوچ قوم نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ اب ریاست کی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں اور بلوچ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اپنی نسل کشی کے مکمل خاتمے تک خاموش نہیں رہے گی ۔
انہوں نے بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والوں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرکے، ہمارا حوصلہ اور عزم بنیں۔