سندھ میں ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ کیخلاف مقدمہ درج

0
114

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ نسل کشی کیخلاف جاری دھرنا تحریک کی کامیابی سے عسکری اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر حواس باختہ ہے ۔

اسلام آباد میں بلوچ دھرنا تحریک کو پنجاب کی عوام ،انسانی حقوق کارکنان و صحافیوں کی حمایت و مدد پر اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر سیخ پا ہے اور وہ دھرنا کو سبوتاژ کر نے کیلئے تمام تر کوششیں کیں جن میںمظاہرین کو یخ سردی میں ٹینٹ وکمبل اور کھانالانے پر پابندی سمیت سائونڈ سسٹم پر پابندیاں لگا رکھی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیںرہی ۔

اب ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیخلاف صوبہ سندھ کے علاقے خیر پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ نے اسلام آباد میں دھرنا دے کر لوگوں کوپاکستان اور پاک فوج کے خلاف اکسا رہی ہے اورمنظور پشتین کی طرح انتشار پھیلا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here