پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف جاری لانگ مارچ مظاہرین نے کل پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے ۔
ا س سلسلے میں لانگ مارچ کے قائد ڈاکٹر ماہ ر نگ بلوچ نے پاکستانی نشریاتی ادارے ڈان نیوز سے ایک غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کمیٹی کو تین دن کا الٹی میٹم دیا تھا لیکن حکومتی کمیٹی نے تاحال کوئی رابطہ ہی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومتی کمیٹی کے ہاتھ میں کچھ نہیں، انہوں نے خود ہی کہا کہ آپ کو تو پتا ہے ہم نگران حکومت میں ہیں۔
ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام ساتھیوں کو اب تک رہا نہیں کیا گیا، کچھ ساتھیوں کو رہا کیا گیا ہے لیکن اب تک کچھ ساتھیوں کی رہائی نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم کل پریس کانفرنس کرکے بتائیں گے کہ ہمارا لائحہ عمل کیا ہوگا۔