ہمارے 160 گرفتار مظاہرین رہا ہوگئے، 100 تاحال لاپتہ ہیں، ڈاکٹر ماہ رنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں موجود بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما اوربلوچ لانگ مارچ مظاہرین کی قائد ڈاکٹر ماہ ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا گاہ سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ طویل جدہو جہد کے بعدہمارے 160 گرفتار مظاہرین رہا ہوگئے جبکہ 100 تاحال لاپتہ ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ تمام مظاہرین کی رہائی کا اسلام آباد پولیس کا دعویٰ بالکل غلط ہے اور ابھی تک 100 کے قریب مظاہرین اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں۔

https://twitter.com/BYCKech/status/1739034241772683322

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ڈاکٹر ظہیر بلوچ ابھی تک لاپتہ ہیں ہمیں اُس کے زندگی کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے گرفتار مظاہرین جن کے بارے میں ہمیں کوئی خبر نہیں کہ وہ کہاں ہیں اگر رہانہیں کئے جاتے تو ہم ایک پریس کانفرنس کی توسط سے اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے اور آگے جائینگے جس کی ذمہ داری مقتدرہ حلقوں کی ہوگئی۔

Share This Article
Leave a Comment