بلوچ لانگ مارچ مظاہرین سے یکجہتی پر علی وزیرو وہاب بلوچ کیخلاف مقدمہ درج

0
183

بلوچ لانگ مارچ مظاہرین سے یکجہتی کیخلاف علی وزیرو پشتون سیاسی کارکنان سمیت وہاب بلوچ ودیگر کارکنان کیخلاف پاکستان کی عسکری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مقدمات درج کئے گئے۔

پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں بلوچ نسل کشی، جبری گمشدگیوں کے خلاف تربت، کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ کا استقبال کرنے پر پشتون قوم دوست رہنما علی وزیر سمیت متعدد پشتون سیاسی کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ان لوگوں کا سمجھ نہیں آتا جنہیں ہمارا موقف تو سخت لگتا ہے لیکن ریاست کی بربریت پر اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈی آئی خان میں لانگ مارچ کا استقبال کرنے پر علی وزیر سمیت متعدد پشتون سیاسی کارکنان پر ایف آئی آر درج کیا گیا۔ اب یہ ریاستی بوکھلاہٹ نہیں تو کیا ہے۔

اسی طرح صوبہ سند ھ کے مرکزی شہر کراچی میں پریس کلب کے سامنے بلوچ لانگ مارچ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرنے لالا وہاب بلوچ سمیت متعدد ایکٹیوسٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

سوشل ایکٹیوسٹ کی جانب سے اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر پولیس کی تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف کل کراچی پریس کلب کے سامنے پرامن مظاہرہ کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here