گرفتار250 طلبا میں سے 100 سے زائد لاپتہ ہیں،ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنمااور پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں موجود بلوچ لانگ مارچ کی قائد ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نےکہا گرفتار 250 طلباء میں سے 100 سے زائد طلباء لاپتہ ہیں انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

ان کہنا تھا کہ اگر طلباء کو رہا نہ کیا گیا اور پرامن مظاہرین کے خلاف درج ایف آئی آر واپس نہ لی گئیں تو لانگ مارچ سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہو گا جس کی ذمہ دار ریاست ہو گی۔

https://twitter.com/BYCKech/status/1738920557704348042

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ ہمیں ہمارے گرفتار دوستوں بشمول پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر ظہیر کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی جا رہی ہیں۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر ریاست ہم سے بات کرنا چاہتی ہے تو پہلے ہمارے تمام ساتھیوں کو رہا کرے۔ اس کے بغیر ہم ریاست سے بات نہیں کرتے۔

Share This Article
Leave a Comment